Feb 06, 2023 08:39 pm
views : 394
Location : Different Places
Islamabad- Pakistanis observe Kashmir Solidarity Day
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر
ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ، قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بھارت
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہاہے ،
سراج الحق کا کہنا تھا کہ روزانہ 3 کشمیری نوجوان اوسطا شہید ہو رہے ہیں،
اب تک 2 لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک کا انعقاد کیا گیا۔
امور
کشمیر وگلگت بلتستان کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ نے عالمی
برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپنا کردارادا کرے۔انہوں
نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہاہے
لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے
ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما غلام محمد
صفی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں حمایت کرنے پر پاکستان اور اس کے
عوام کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانا ایک بامعنی
اور نتیجہ خیز ہے تاکہ عالمی برادری پر زور دیا جائے کہ وہ مظلوم کشمیریوں
کے خلاف بھارت کے ظلم و ستم کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
دوسری جانب
اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ
کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم آج پوری قوم نے دہرایا۔امیر
جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں کے پاس کشمیر کی آزادی
کے لیے کوئی منصوبہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری قوم 200 سال سے
آزادی کےلیے تڑپ رہی ہے، انگریز نے کشمیری قوم کو گلاب سنگھ کے ہاتھوں
فروخت کیا ، روزانہ 3 کشمیری نوجوان اوسطا شہید ہو رہے ہیں، اب تک 2 لاکھ
کشمیری شہید ہوچکے۔