Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2023 07:35 pm views : 353

Location : Different Places

Islamabad- No Pakistani dead in Turkey, Syria earthquake , FO
  • Urdu

ترکیہ یا شام میں زلزلے سے کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا ، پاکستانی ناظم الامور کی افغانستان واپسی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے، تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں بھی ترکیہ میں ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، ترکیہ یا شام میں زلزلے سے کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔پاکستان ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں 23 پاکستانیوں کو غازی انتپ یونیورسٹی سے عدانا پہنچا دیا گیا ہے، 16 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گاجبکہ باقی استنبول جائیں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مسلسل دیکھا جارہا ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کو سیاسی و سفارتی اور اخلاقی امداد دیتا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی امور پر بھی بات جاری ہے، پاکستان نے افغانستان میں علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں زخمی ناظم الامور عبید اللہ نظامانی واپس نہیں جاسکے، افغان حکام کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کی سکیورٹی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ناظم الامور کی واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس بارے میں ہم مختلف حوالوں سے غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے دورہ امریکا کے بارے میں علم نہیں، اس سے متعلق آئی ایس پی آر بہتر بتا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیرِ مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے 3 سے 4 فروری کو سری لنکا کا دورہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ حنا ربانی کھر نے سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں بات چیت جاری ہے، ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ان دنوں اسپین کے دورے پر ہیں اور اب فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ دوطرفہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved