Feb 09, 2023 07:38 pm
views : 350
Location : Different places
Islamabad- Pak army continues rescue efforts for Turkish people after catastrophic earthquake
پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ
متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری ، پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے
تلے دبے زندہ افراد کا تین مقامات پر تعین کر لیا ، ترک عوام اور ملبے تلے
دبے افراد کے اہل خانہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا
پاک فوج
کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں ، شدید سرد
موسم کے باوجود پاک فوج کی امدادی کارروائیاں شب وروز جاری ہیں ، گزشتہ شب
ادیامان میں منفی 8ڈگری درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج نے امدادی کارروائیاں
جاری رکھیں ، ترک عوام اور ملبے تلے دبے افراد کے اہل خانہ نے پاک فوج کی
خدمات کو سراہا ہے۔
پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 17مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں ۔
پاک
فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زندہ افراد کا تین مقامات پر تعین کر
لیا ، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ترکیہ کے صوبہ
ادیامان میں ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔