Feb 14, 2023 11:50 am
views : 343
Location : Different places
Islamabad- President, PM pay tribute to late legend Zia Mohyeddin
ضیا محی الدین کی آواز ہمارے
ذہن میں گونجتی رہے گی ، وزیر اعظم سمیت مختلف شخصیات کا ضیا محی الدین کے
انتقال پر افسوس کا اظہار ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کئی خوبصورت خوبیوں
کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کر گیا
وزیراعظم
شہباز شریف نے ممتاز اداکار ، صداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کے
انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آواز ہمارے ذہن میں
گونجتی رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت عارف علوی سمیت سیاسی رہنماؤں نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ایک
بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین اپنی ذات میں
ایک فن پارہ تھے، ضیا محی الدین کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر
میں دھوم مچائی، افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ
کر گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آواز
ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی، ضیا محی الدین کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات
کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور
لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔
خیال رہے کہ ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
اسپیکرقومی
اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر نے بھی ضیامحی الدین کےانتقال پر افسوس کااظہار
کرتے ہوئے ان کی ادب،فن کےشعبہ میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔