Feb 14, 2023 11:53 am
views : 335
Location : Different places
Lahore- Pakistan needs 'immediate elections,' Imran Khan says after ouster
کسی اور ملک کے مفاد کے لئے
خارجہ پالیسی بنے تو آپ آزاد نہیں ہوتے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ 90 روز
میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے ، میری تحریک کا مقصد ہی انصاف
کےنظام کے لئے لڑنا ہے
پاکستان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ 90 دن میں
الیکشن ہوں، یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے، تھوڑے سے ڈالرز کے لئے ہم نے
امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کی، جو اوپر بیٹھے تھے ان کا فائدہ ہوا اور
قبائلی علاقوں کو اجاڑ کر رکھ دیا، کسی اور ملک کے مفاد کے لئے خارجہ
پالیسی بنے تو آپ آزاد نہیں ہوتے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک
کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 100
روپے اضافہ ہوا، سنگاپور میں چھوٹے چوروں کو نہیں بڑے بڑے وزیروں کو پکڑا
گیا، ملک چھوٹی چوری سے نہیں، صاحب اقتدار کی چوری سے ختم ہوتا ہے، قانون
کی حکمرانی میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے، نائجیریا قانون کی حکمرانی میں
آخری نمبر پر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش تھی روس
سے سستی گندم لیں، میں نہیں سمجھتا کہ سیلاب کے باعث اب گندم کی وہ
پیداوار ہوگی، پیوٹن سے طے کرلیا تھا کہ ہمیں روس سستا تیل دے گا۔
عمران
خان نے کہا کہ واپس آئے تو باجوہ نے کہا کہ روس کی مذمت کرو، میں نے کہا
کہ ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیئے جیسا بھارت رہا، امریکا کو خوش کرنے کے لئے روس
کی مذمت کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تو اپنی عوام کے لئے بات کررہا
تھا، دوسروں کے لئے پالیسی بنائیں تو نتیجہ وہی ہوتا ہے جو آج مہنگائی کی
صورت میں ہے، کمزور طبقے کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،عمران خان نے
کہا کہ ہم انتظار کرتے رہتے ہیں کہ پہلے پیسے آئیں گے پھر فلاحی ریاست بنے
گی، میری تحریک کا مقصد ہی انصاف کےنظام کے لئے لڑنا ہے، جب تک قانون
طاقتور مجرموں کو این آر او دیتا جائے گا کسی بھی ملک کا کوئی مستقبل نہیں
ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ سب سے بڑی غلامی کسی انسان کی ذہنی غلامی ہوتی
ہے، ذہنی غلامی سے سوچنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے، ہم ابھی تک ذہنی غلامی
سے باہر نہیں نکل سکے، پاکستان کا تصور ریاست مدینہ کے اصول پر کھڑا ہونا
تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسکالرز کا کام ہے کہ بتائیں کہ
کیا بننا تھا اور کیا بن گئے ہم، اللہ رب العالمین ہے رب المسلمین نہیں،
رسول اللہﷺ کے اصولوں پر جو معاشرہ چلے گا اوپر چلا جائے گا۔
انہوں نے
مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ یہ معاشرہ مسلمان ہو، یورپ، امریکا اور چین اوپر
جارہے ہیں، یہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل رہے ہیں، فکری انقلاب کے باعث 2
سلطنتیں گر گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ طاقتور چوری کر کے این آر او لے
لیتے ہیں، پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں، کبھی سنا کہ یورپ میں کوئی
قبضہ گروپ ہے، قوم کے وسائل کی چوری کرپشن ہوتی ہے۔