Feb 15, 2023 12:26 pm
views : 364
Location : Different Places
Islamabad- Govt working to better relations with all international partners: Bilawal
ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر
خارجہ پالیسی مرتب کرتے ہیں ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کئی
ممالک نے ہماری بھر پور مدد کی جو موثر خارجہ پالیسی کی کامیابی تھی ،
پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے
وزیر
خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق
مرتب کرتے ہیں ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے
ساتھ کھڑی ہوئی، سیلات متاثرین کی مدد کے لیے دنیا کے کئی ممالک نے ہماری
بھر پور مدد کی جو پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کی کامیابی تھی۔
اسلام
آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 42 ویں ڈپلومیٹک کورس کے افسران
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور
مدد کی، پوری دنیا نے مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا ،پاکستان کو خطے میں
مختلف بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے
پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی پر آواز اٹھائی، جنیوا کانفرنس میں سیلاب
متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ میں کامیابی ہوئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ
پاکستان کو خطے میں کئی بحرانوں کا سامنا ہے ، دنیا بھر کے ممالک خارجہ
پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی برادری کے
ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں علاقائی امن کے قیام کے لئے
اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔