Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 16, 2023 01:49 pm views : 348

Location : Different places

Karachi- AMAN-23 exercise to pave way for more peaceful, secure region: PM
  • Urdu

پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 2023ء اختتام پذیر ہو گئی ، کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 6 روز تک جاری رہی، جس میں 50 سے زائد ممالک شریک تھے ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کی بدولت خطے کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہوگی

 6 روز جاری رہنے والی 8 ویں پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 2023ء اختتام پذیر ہو گئی ، پاکستان کی سربراہی میں کراچی کے کھلے سمندر میں ہونے والی امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کثیر الملکی بحری مشق امن 2023 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جہازوں پر مشتمل "امن فارمیشن" بھی تشکیل دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، سروسز چیفس نے بھی شرکت کی، بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر، گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بحری مشقیں مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں سے منعقدہ مشق امن 23 کی بدولت خطے کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہوگی
وزیراعظم پاکستان نے امن 23 کے کامیاب انعقاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا۔وزیراعظم پاکستان نے مشترکہ بحری سکیورٹی کے عزم اور پر امن بقائے باہمی کے لئے متحد ہونے پر شرکت کرنے والی علاقائی و بین الاقوامی بحری افواج کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 6 روز تک جاری رہی، جس میں 50 سے زائد ممالک شریک تھے۔



Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved