عالمی جوہری توانائی ایجنسی
(آئی اے ای اے) کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جوہری توانائی سے متعلق مختلف
شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی
جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جوہری
توانائی سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی
ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانو گروسی نے
وزیر اعظم شہباز شریف او وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں
کی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نے ایجنسی کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایجنسی کے کام میں مہارت اور تکنیکی معاونت بڑھانے کے لیے پاکستان کے تعاون کایقین دلایا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 19 کینسر اسپتالوں کا بھی ذکر کیا۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق بھی کیا۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل ماریانو گروسی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آج صبح ہی پہنچے ہیں۔
وزیر
خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
[آئی اے ای اے] رافیل ماریانو گروسی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے اٹامک انرجی کو صحت ،زراعت، صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
رافیل
گروسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل
اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریا نو گروسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر
اسلام آباد میں ہیں۔
دوسری
جانب ڈی جی آئی اے ای اے نے کہا کہ کینسر کے علاج کے حوالے سے ایجنسی کے
امید کی کرن اقدام میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے زراعت میں تحقیق کے حوالے سے پاکستانی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔