کوئٹہ سے پشاور جانیوالی
جعفرایکسپریس میں دھماکہ، 2افراد جاں بحق ، ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے
تھے ، دھماکا سلنڈر کا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان
ڈویژن میں چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں
خوفناک دھماکے کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہیں ۔
پولیس
کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے
چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے
تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے موقع
پر پہنچ گئے، واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو
1122 کے مطابق دھماکہ بوگی نمبر چار میں ہوا جس میں تبلیغی جماعت کے لوگ
بھی موجود تھے جو رائیونڈ جا رہے تھے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی
منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
مسافر کا
کہنا ہے کہ بوگی نمبر 4 میں کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا، دھماکا واش روم میں
ہوا تو لوگ کی چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ ٹرین کی چین کھینچتے رہے لیکن ٹرین
ڈرائیور نے ٹرین نہیں روکی۔
دھماکا سلنڈر کا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔