Feb 17, 2023 08:38 pm
views : 352
Location : Different places
Islamabad- PM Shehbaz visits quake-hit Turkey, vows maximum support
وزیر اعظم شہباز شریف
کا دورہ ترکی ، ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات ، شہباز شریف کا کہنا تھا
ترکیہ کی مدد کیلئے پوری انسانیت کو آگے آنا چاہئے، ترک صدر رجب طیب اردوان
کی قیادت میں مشکلات سے جلد نکل جائیں گے
زلزلے
سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز
شریف دارالحکومت انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ میں آنیوالے زلزلے کے بعد امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کردیا۔
اس
موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت
میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترک خاتون اوّل نے متاثرینِ سیلاب کے لیےفنڈ
ریزنگ کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ پاکستان کا دیرینہ دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، مل کر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔
شہبازشریف
نے کہا کہ عالمی برادری اور او آئی سی، یو این کیلئے میرا یہی پیغام ہے کہ
ترکیہ کی مدد کیلئے پوری انسانیت کو آگے آنا چاہئے، یہ کوئی سیاست نہیں
ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں
مشکلات سے جلد نکل جائیں گے، ترک صدر سے ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ
پاکستان صرف سردیوں کے خیمے بھیجے گا۔
قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ
روز دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی ملاقات میں
پاکستانی وزیر اعظم شریف نے 6 فروری کو آنے والے اور 11 صوبوں کو بُری طرح
متاثر کرنے والے زلزلے میں جان بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمی کے لیے
جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔