Feb 17, 2023 08:41 pm
views : 353
Location : Different places
Lahore- PTI workers start gathering at Imran Khan's residence
عمران خان کے گرفتاری
کا خدشہ ، زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان الرٹ ، پولیس کی درجنوں گاڑیوں
اور قیدی وینز کا اطراف کے علاقے میں گشت ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے
کہ عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے گرفتارکرنے کی اجازت نہیں دیں
کپتان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش ںظر زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان الرٹ ہیں، کارکنان نے سے ساری رات جاگ کرگزاری۔
پاکستان
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکڑوں کارکنان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے
دفتر کے باہر احتجاج سے متعلق ایک مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی
منسوخی کے بعد ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کار
کنوں کی بڑی تعداد رات گئے سے زمان پارک پر موجود ہے ، کارکنان مسلسل حکومت
اور پولیس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
کارکنان نے ساری رات جاگ کرگزاری اور صبح بھی الرٹ ہیں جبکہ خواتین کارکنوں نے بھی لاٹھیاں اٹھالیں ہیں۔
پولیس
کی درجنوں گاڑیوں اور قیدی وینز نے اطراف کے علاقے کا گشت کیا اس دوران
پرجوش کارکنوں نےکپتان کےحق میں نعرے لگائے اورکہا قیدی وین ، پولیس موبائل
کےگشت سے نہیں ڈرتے۔
قیدی وینز اور پولیس موبائلزنےاطراف کا گشت کیا تو عمران تیرےجاں نثار،بےشمار،بےشمار کےنعروں سےفضاگونج اٹھی۔
پاکستان
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا ان کی جماعت آئین و قانون کا احترام
کرتی ہے۔۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے
گرفتارکرنے کی اجازت نہیں دیں۔
یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔