Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 17, 2023 08:46 pm views : 378

Location : Different places

Karachi- Gen Pervez Musharraf paid rich tributes for his services
  • Urdu

کراچی: مقامی ہوٹل میں سابق صدر مشرف کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ، کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ  مشرف دور میں ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل آئے تھے

کراچی کے مقامی ہوٹل میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف انتہائی مخلص انسان تھے وہ پاکستانی عورتوں کو مین اسٹریم میں لانا چاہتے تھے، میرا کبھی آرمی کے ساتھ کوئی کنکشن نہیں رہا، مشرف نے مجھ سے میٹنگ کی اور کہا کہ وہ عورتوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پرویزمشرف نے مجھ سے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو سٹیٹ بینک میں شامل کیوں نہیں کرتے؟ پاکستان انسٹی ٹیوشن میں کام کرنا انتہائی مشکل کام ہے، میں نے مشرف صاحب سے کہا تھا اگر کوئی میرے متعلق شکایت نہ کرے تو مجھے نکال دیجیئے گا۔
سابق گورنر معین الدین حیدر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے بزنس کمیونٹی نے مشرف صاحب کے اعزاز میں یہ پروگرام رکھا، پرویز مشرف سے میرا تعلق 1961 سے تھا اور یہ تعلق ساری عمر قائم رہا، میں نے ان کے ساتھ وزیر داخلہ کے طور پر کام کیا، ہم نے پاکستان کو گرداب میں بھی دیکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر مشرف نے اقتدار لے کر پاکستان کو آگے لے جانے کا تہیہ کیا، بنیادی تبدیلی کیلئے مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے انہوں نے بہت محنت کی، ان کے دور میں ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل آئے تھے، بزنس کے بارے میں انکی دلچسپی بہت زیادہ تھی۔



Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved