Feb 21, 2023 12:28 pm
views : 456
Location : Different Places
Lahore- Imran Khan appears before LHC in bail case
چیئرمین تحریک انصاف
عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے ، لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو
پانچ بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی ، عمران کی پیشی کے موقع ہر سیکیورٹی
کے سخت انتطامات کئے گئے
چیئرمین
تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کئے گئے ، جبکہ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ
کے باہر موجود رہی
حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس میں لاہور ہائی
کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو شام 5 بجے تک پیش ہونے کی آخری
مہلت دی جانے کے باوجود عمران خان قدرے تاخیر سے احاطہ عدالت پہنچے
لاہور
ہائی کورٹ نے 16 فروری کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کے
احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر
حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے چیئرمین پی ٹی
آئی کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
دوران سماعت رہنما پی ٹی آئی شاہ
محمود قریشی نے تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا
کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں تو اب تک کمرہ عدالت میں کیوں
پہنچے؟
عدالت نے سیکیورٹی انچارج کو بھی طلب کرلیا۔ جس پر شاہ محمود
قریشی نے کہا کہ آپ سیکیورٹی انچارج سے استفسار کرسکتے ہیں کہ عمران خان
احاطہ عدالت میں موجود ہیں۔