نقیب اللہ قتل کیس میں
راؤ انوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر ، اپیل کی درخواست نقیب
اللہ کے بھائی شیر عالم نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کی ، عدالت نے عدم
شواہد کی بنا پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا
نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
اپیل
کی درخواست نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کی،
جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد
کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح
رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23
جنوری 2023 کو سنایا تھا، جس میں عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر راؤ انوار
سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔
کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔