Feb 24, 2023 01:10 pm
views : 354
Location : Different Places
Lahore- PTI's KP leadership surrenders as 'Jail Bharo Tehreek' enters second day
جیل بھرو تحریک میں
ازخود گرفتاری دینے والوں کو 1 ماہ مختلف جیلوں میں رکھنے کا فیصلہ ، جیل
بھرو تحریک کے دوسرے روز پشاور میں میدان لگ گیا ، عمران خان کا کہنا تھا
کہ میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا
جیل
بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بند رکھنے
کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں دفعہ 144 نافذ
کردی، جس کے بعد پانچ افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی
گئی ہے۔
جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز پشاور میں میدان لگ گیا ہے، جی ٹی
روڈ پر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پرویز خٹک، اسد قیصر، شاہ فرمان،
عاطف خان اور دیگر رہنما اور کارکن گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں۔
دوسری
جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں میں مزید 10 ہزار قیدیوں کی
گنجائش پیدا کر دی گئی، جیلوں میں صفائی ستھرائی کر کے بیرکس کو خالی کرا
لیا گیا ہے۔
کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں پر پی ٹی
آئی رہنماﺅں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کو آج مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے
گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں ازخود گرفتاری دینے والے
پی ٹی آئی رہنماؤں کو 16 ایم پی او 3 کے تحت بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روز تک مختلف جیلوں میں رکھا جائے گا۔
دوسری
جانب ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے بعد پانچ
افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی گرفتاری دینا
چاہے تو ڈی سی، اے سی آفس یا قریبی تھانے میں آ جائے۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔
عمران
خان نے مزید کہا کہ پہلے تو آپ نے غیر قانونی چیزیں کیں لیکن اس بار آپ
نہیں بچیں گے، 90 دن کے بعد نگراں حکومت نہیں رہ سکتی، ہمارے دور میں نیب
نے 480 ارب ریکور کیے۔