Mar 01, 2023 01:25 pm
views : 316
Location : Different Places
Islamabad- Supreme Court directs political parties to draw a consensus on elections date
ازخودنوٹس: پنجاب، کے
پی انتخابات کی تاریخ کیلئے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنے کا حکم ، چیف
جسٹس نے ہدایت کی کہ سب اپنے اپنے لیڈر کو فون کریں اور ہدایات لیں، حل نکل
آئے گا ، تینوں جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست بھی واپس لے لی
سپریم
کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے
متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران انتخابات کی تاریخ کے لیے سیاسی
جماعتوں کو مشاورت کرنے کا حکم دے دیا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور جے یو آئی نے فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سب اپنے اپنے لیڈر کو فون کریں اور ہدایات لیں، حل نکل آئے گا۔
سپریم
کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی،
(ن) لیگ اور جے یو آئی نے پہلے 9 رکنی لارجر بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے فل
کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لارجر بینچ سے 4 ججوں کے علیحدہ ہونے کے
بعد تینوں جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست بھی واپس لے لی۔
سپریم کورٹ
میں اس حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر پی پی کے وکیل فاروق نائیک نے
عدالت کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ ہدایت کی ہے کہ فل کورٹ کی
درخواست نہیں چلائیں گے، چیف جسٹس نے 5 رکنی لارجربینچ جو بنایا ہے وہی کیس
سنے۔