Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2023 01:43 pm views : 343

Location : Different Places

Islamabad- Toshakhana case: Islamabad court issues non-bailable arrest warrants for Imran Khan for persistent no-shows
  • Urdu

توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے ، کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی گی۔

توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سیشن کورٹ پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عمران خان کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکن سیشن کورٹ کے باہر جمع ہوگئے ، سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، لہٰذا وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے۔ کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی گی۔
 دورانِ سماعت الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں۔
عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ تاہم، الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کر دی۔
عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے، عمران خان 11 کورٹس میں پیش ہو سکتے ہیں، کچہری میں نہیں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے اِدھر کے لیے ٹائم نہیں بچے گا، یہ کونسا طریقہ ہے، ادھر فرد جرم عائد ہونا ہے ادھر آجائیں، فرد جرم عائد ہو جائے پھر چلے جائیں۔
جج کے ریمارکس پر علی بخاری نے کہا کہ خواجہ حارث اس کیس میں عمران خان کے وکیل ہیں، آج یہاں اس عدالت میں پیش ہونے کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔
بعدازاں سیشن کورٹ نے عمران خان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی حاضری ضروری قرار دی تھی۔
دوسری جانب  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔
سابق وزیرِ اعظم نے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
دوسری جانب اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، عدالت کی جانب سے تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved