Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2023 01:45 pm views : 358

Location : Italy

Islamabad- Four Pakistanis migrants missing after Italy shipwreck - foreign office
  • Urdu

پاکستانی سفیر نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تردید کر دی ، اٹلی میں پاکستانی سفیر علی جاوید کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار 16 پاکستانی محفوظ ہیں، 4 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، لا پتا پاکستانیوں کی معلومات جلد مل جائیں گی

اٹلی میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی موت سے متعلق ابتدائی معلومات غیرمصدقہ تھیں ، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے
ایک بیان میں علی جاوید نے کہا کہ کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی موت سے متعلق خبر واپس لے لی گئی تھی، کشتی میں سوار 16 پاکستانی محفوظ ہیں، 4 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ لا پتا پاکستانیوں کی معلومات جلد مل جائیں گی، کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کے ایک سینئر اہل کار نے ملاقات کی ہے، ان کی حالت بہتر ہے۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ اطالوی حکام سے 4 لا پتا پاکستانیوں سے متعلق قریبی رابطے میں ہے۔
سفیر علی جاوید نے کہا کہ سفارتخانے کی سینئر اہلکار نے میڈیکل کیمپ میں 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی، کشتی حادثہ کلابریا میں جس مقام پر ہوا سفارتخانے سے 9 گھنٹے کی مسافت پر ہے، واقعے کی خبر ملتے ہی رات ہی کو سفارتخانے کے عملہ کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کشتی حادثے میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں لاپتہ 4 پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے۔
سفیر پاکستان علی جاوید کا کہنا ہے کہ 16پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے، سفارتخانہ کشتی حادثے کے معاملے کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتخانہ 16 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اٹلی حکومت کے تعاون سے اقدامات کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، جن میں 40 پاکستانی شامل تھے، اور ملنے والی جن لاشوں کی شناخت ہوئی تھی ان میں 28 پاکستانی بھی تھے۔
ترکی سے روانہ ہوئی کشتی میں 200 افراد سوار تھے، کشتی اس وقت تباہ ہوئی جب اس نے اٹلی کے جنوبی علاقے کروٹون میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved