Mar 09, 2023 08:11 pm
views : 341
Location : Different Places
Islamabad- Policemen suspended for baton-charge of Aurat March in Islamabad
مختلف شہروں میں عورت
مارچ، اسلام آباد میں خواتین پر لاٹھی چارج، 3 اہلکار معطل ، خواتین کی
جانب سے پولیس پر لاٹھی چارج کا الزام بھی لگایا گیا
کراچی
، لاہور سمیت مختلف شہروں میں عورت مارچ کیا گیا ، اسلام آبادمیں خواتین
پر لاٹھی چارج کے بعد آئی جی نے معذرت کرتے ہوئے 3 اہلکار معطل
کردیے،مارچ‘‘ میں موسمیاتی ،معاشی انصاف اور سب کی سلامتی اور تحفظ کے
مطالبات پیش کیے گئے
اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران خواتین اور
پولیس کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے، خواتین کی جانب سے پولیس
پر لاٹھی چارج کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر عورت مارچ شدید بے نظمی کا شکار رہا۔
خواجہ
سراؤں اور خواتین کے ایک گروپ کی عورت مارچ میں آمد پر پولیس کے ساتھ تلخ
کلامی ہوگئی، خواتین نے پولیس پر لاٹھی چارج کا الزام عائدکیا۔
عورت مارچ کے منتظمین کی صحافیوں کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جس کے دوران ایک خاتون صحافی اور ایک کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ ہم پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا، 21 ویں صدی ہے اور خواتین کو پرامن احتجاج کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
وفاقی
وزیر شیری رحمان عورت مارچ میں پہنچیں تو خواتین اور خواجہ سراؤں نے حکومت
اور اسلام آباد پولیس کے خلاف شدید نعرے لگائے جس پر شیری رحمان واپس چلی
گئیں، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عورتوں کے عالمی دن پر اس تشدد کی کوئی
توجیہ نہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے تعین کے بعد کارروائی کی جائےگی۔
مارچ میں شریک خواتین نے پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، مردوں کی کثیر تعداد نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے عورت مارچ میں شرکت کی۔