Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 10, 2023 09:04 pm views : 355

Location : Different Places

Islamabad- Govt proposes amendments in law regarding returned references: Law Minister
  • Urdu

سپریم کورٹ اپنی صفوں کو درست اور خوداحتسابی کا عمل شروع کرے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی اسے نشانِ عبرت بننا چاہیے ، وفاقی کابینہ نے نیب قانون میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی صفوں کو درست اور خوداحتسابی کا عمل شروع کرے ، کسی نے حلف کی پاسداری نہیں اور اختیارات سے تجاوز کیا اس کا عبرتناک انجام ہونا چاہئے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑے برابر نظر نہ آنے کی وجوہات ہیں، یہ میں نہیں اس وقت کے حاضر سروس ججز نے بھی کہا تھا ، چار پانچ نام ایسے ہیں جن کا تذکرہ عدالت میں ہوتے ہوئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہوتا ہے ، عدلیہ کو خود اس معاملے کو دیکھنا ہوگا، عدلیہ خود اپنی صفوں کو درست کرے اور خوداحتسابی کا عمل شروع کرے، مجھ میں ہمت نہیں ہے کہ نام لوں ، آج عدالت میں پندرہ معزز ججز بیٹھے ہیں ادارے سے سوال ہے کہ اپنی صفوں میں دیکھیں کہ دو تین ججز پر ہی تنقید کیوں ہوتی ہے، باقی پر نہیں ہوتی۔
اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وفاقی کابینہ نے نیب قانون میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے،کچھ جماعتوں نے ترامیم کی حمایت کی اور کچھ کی مخالفت سامنے آئی، نیب قانون کی سیکشن 4 اور 5 میں ترمیم کی گئی ہے ، اب عدالتیں ہی نیب کیسز کا جائزہ لیکر انہیں بند کرینگی، مقدمات متعلقہ تفتیشی اداروں میں منتقل کرنے کیلئے ترامیم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چئیرمین کو بطور قائم مقام تمام اختیارات تقویض کیے گئے ہیں ، پہلے ڈپٹی چیئرمین بطور قائمقام تمام اختیارات استعمال نہیں کر سکتے تھے، پراسیکیوٹر جنرل کے کہنے پر وزیراعظم نے ترامیم کا ٹاسک دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پچاس کروڑ سے کم، اختیارات کے ناجائز استعمال والی انکوائریز اب متعلقہ فورم پر جائیں گی ، چیئرمین نیب تحقیقات ازخود بند نہیں کر سکتے عدالت کے ذریعے ہی تفتیش بند ہوسکتی ہے، احتساب عدالت اب فیصلہ کرے گی کہ مقدمہ بند ہونا ہے یا دوسری عدالت میں جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے گریڈ 21 کا سول سرونٹ، ریٹائرڈ میجر جنرل یا جج ہونے کی اہلیت رکھی گئی ہے، ایسی پابندی نہیں لگائی جا سکتی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی افسر نجی نوکری نہ کر سکے
وزیر قانون نے بتایا کہ جسٹس فائز عیسی کیخلاف قابل اصلاح نظرثانی واپس لینے میں قانونی نکات حائل ہیں, قابل اصلاح نظرثانی آئندہ کچھ دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ توشہ خانہ پر کمیٹی بنی تھی سال 2000 سے آج تک کا ریکارڈ مکمل موجود ہے ، سال 2000 سے پہلے کا ریکارڈ ایک جگہ موجود نہیں تھا ، کئی اداروں کو توشہ خانہ کے تحائف ملتے ہیں جس کا کوئی نہیں پوچھتا ، کابینہ ڈویژن کے پاس سول اداروں اور حکومتوں کا ریکارڈ موجود ہے ، تمام حکومتوں کا ریکارڈ پبلک کیا جائے گا شاید کچھ وقت لگ جائے کیونکہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے قانون پڑھے بغیر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا ، جنرل فیض حمید کیخلاف کسی ادارے کو خط لکھنے کے حوالے سے علم نہیں ، دیکھنا ہوگا ادارے کے باہر سے کوئی شکایت کر سکتا ہے یا نہیں، اگر کسی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی اور اختیارات سے تجاوز کیا اسے نشان عبرت بننا چاہیے۔



Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved