Mar 10, 2023 09:05 pm
views : 361
Location : Balochistan High Court
Quetta- Imran Khan gets relief in Quetta case as BHC suspends arrest warrant for two weeks
عمران خان کے ناقابل
ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل ، کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، سیشن کورٹ لاہور
نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی
بلوچستان
ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے
وکلاء کو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آئینی درخواست
پرسماعت 2 ہفتے بعد کی جائے گی۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پرکوئٹہ
میں درج مقدمے کیخلاف پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف
مقدمہ غیرقانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج
مقدمے کو خارج کیا جائے۔
چئیرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ خارج کرنے کی
درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر پی ٹی آئی کے
صوبائی صدر قاسم خان سوری اور عمران خان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔
قبل
ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے
پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر پہنچ گئی۔
دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
سیشن
کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے سڑک بلاک کرنے اور کار
سرکار میں مداخلت کے کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی
عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
ایڈیشنل
سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی عبوری ضمانت
20 مارچ تک منظور کرلی کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سماعت
کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ایک
پارٹی کے قانون کو ماننے والے ہیں، ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اور
آئندہ بھی کریں گے، 8 مارچ کو جو فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا وہ پوری قوم
نے دیکھا، پولیس کا رویہ سب کے سامنے ہے، نہتے لوگوں اور خواتین پر پولیس
حملہ آور ہوئی، لاٹھیوں سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔