Mar 14, 2023 01:38 pm
views : 389
Location : Different Places
Lahore- Imran leads election rally as Islamabad police arrive in Lahore to arrest him , Maryam wants Imran to be banned across country
لاہور میں عمران خان
کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی ، کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ،
مریم نواز کو نوجوان کارکنوں کو متحرک کرنے کہلئے ینگ لیگرز کی تقریب سے
خطاب
تحریک
انصاف کی انتخابی ریلی گڑھی شاہو چوک سے اپنی منزل داتا دربار پہنچی ،
ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس
موقع پر کارکنوں کی جانب سے قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، اپنی
گاڑی میں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں
کا جواب دیا۔
اس دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کیلئے دو موریہ پل پر آتش بازی کی گئی۔
دوسری
جانب لاہور میں ینگ لیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ
’’آپ کو 4 سالہ کیریئر میں میرے خلاف ایک پائن ایپل ملا تو ڈوب کر مر
جانا چاہیے۔‘‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف پائن ایپل اور دوسری
طرف 5 قراط کی انگوٹھی ہے، عمران خان کی بیوی نے رشوت لے لے کر فورچیون
بنالی، عمران خان نے وہ تحائف بیچ کر اپنی 3 نسلوں کے لیے جائیدادیں بنا لی
ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کل توشہ خانہ کی تفصیل اس حکومت نے پبلک کی ہے،
جب عمران خان سے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی گئی تو کہا میں نہیں دیتا، لیکن
شہباز شریف حکومت نے تفصیلات پبلک کر دی، جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ پبلک
کر دیتا ہے۔