Mar 16, 2023 01:30 pm
views : 511
Location : Different places
Islamabad- Pakistan supports end to global Islamophobia: PM
اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا
آج عالمی دن منایا جا رہاہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس
نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم
سب کو کھڑا ہونا ہوگا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے عالمی
برادری کے ساتھ کھڑا ہے
اسلامی
فوبیا سے نمٹنے کے دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کےخلاف
پھیلنے والی نفرت اور ان کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کو روکنے کی کوشش
کرنا ہےکرائسٹ چرچ حملہ اسلاموفوبیا کے مہلک نتائج کا عکاس تھا، 4 سال پہلے
آج ہی کے دن کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص نے حملے کرکے 51 افراد
کی جان لے لی تھی اس واقعے میں جہاں 51 افراد جاں بحق ہوئے تھے وہی 40
زخمی بھی ہوئے تھااقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے
کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا
ہونا ہوگا۔ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو ’’انٹرنیشنل ڈے ٹو
کومبیٹ اسلاموفوبیا‘‘ کے لیے مختص کیا گیا تھا یعنی ہر سال 15 مارچ کو
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گادریں اثناوزیر اعظم محمد شہباز
شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی
سلوک کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑاہے وزیر اعظم محمد شہباز
شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو
فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں
کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے
ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری،
احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے