Mar 17, 2023 12:50 pm
views : 373
Location : Different places
Islamabad- Supreme Court dismisses plea seeking President Alvi's disqualification
سپریم کورٹ نے صدر مملکت
ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی، عارف علوی کے
کاغذات پر میرے 6 اعتراضات تھے، درخواست گذار کا مؤقف تھا کہ اہلیت نہ
رکھنے والے کو صدر بنانے سے ملک اب بحران کا شکار ہے
سپریم
کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج
کردی درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی
درخواست گزار ظہور مہدی کا کہنا تھا کہ میں صدارتی امیدوار تھا، عارف علوی
کے کاغذات پر میرے 6 اعتراضات تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر
ٹرائل ملزم تھےدرخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات کو تائیدکنندہ اور
تجویزکنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے سے
ملک اب بحران کا شکار ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست وگریباں ہیں
جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں لڑنا آپ کا
مقدمہ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں جو کر رہی ہیں وہ سیاسی طریقہ کار ہے، آئینی
تقاضہ ہے کہ تائیدکنندہ اور تجویزکنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے