Mar 17, 2023 12:51 pm
views : 378
Location : Different places
Islamabad- Petrol price raised by Rs5, diesel sees Rs13 hike
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ
قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی، وفاقی حکومت نے بجلی پر سر چارج تین روپے 23
پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست کردی
وفاقی
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ
کیا گیا ہے اور نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی
اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی
کا تیل 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگی لائٹ
ڈیزل آئل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے
سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگی دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی پر سر چارج
تین روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست کردی ، صارفین پر 335 ارب
روپےکا اضافی بوجھ پڑےگاچیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت
سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی حکومت کی
جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے
ضرورت پوری نہیں ہوسکتی، سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا
جائےممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور نےکہا کہ یہ معاملہ کہاں تک
جائےگا،کل مزید سرچارج بڑھانےکے لیے درخواست لے آئیں گےچیئرمین نیپرا
توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ عوام کو کوئی سکون کا سانس لینے دیں۔پاور ڈویژن
کے حکام نے کہا کہ گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ سرچارج لگا کر بھی
گردشی قرض میں کمی نہیں آئے گی، جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ پاور
ڈویژن حکام پر برس پڑے