تحریک انصاف کے چیئرمین
عمران خان کے گھر زمان پارک میں پولیس کا آپریشن پولیس گیٹ توڑ کرداخل
ہوگئی مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ،
عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ
کردیا ہے جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، فواد چوہدری نے کہا ہےکہ چادر اور
چاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئی ہے
سابق
وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے
کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور میں پولیس نے آپریشن شروع کردیا اور گیٹ توڑ
کر عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوگئی ہے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک
پہنچی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے متعدد خیمے اکھاڑ دیے جبکہ علاقے میں
انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کیں پولیس کی جانب سے قیدیوں کو لے جانے والی
وین اور واٹر کینن کو بھی کینال روڈ پر موجود تھا جبکہ زمان پارک میں
کرینیں بھی پہنچا دی گئیں آپریشن کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال
روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ دھرم پورہ،
ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند کردئیے گئے پولیس نے
عمران خان اور رہنماؤں کو زمان پارک واپس جانے سے مبینہ طور پر روکنے کے
لیے زمان پارک کے اطراف کنٹینرز لگا دیےیہ کارروئی اس وقت کی گئی جب عمران
خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے صبح 8 بجے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے
اسلام آباد کیلئے روانہ ہو ئےدریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر
پر حملہ کردیا ہے جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں عمران خان نے بیان میں کہا کہ
پنجاب پولیس کس قانون کے تحت یہ کارروائی کررہی ہے۔ یہ لندن پلان کا حصہ
ہے جہاں اس بات کا وعدہ کیا جا چکا ہے کہ مفرور نواز شریف کو اقتدار میں
واپس لایا جائے گا تمام کیسز میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم کی حکومت مجھے
گرفتار کرنا چاہتی ہے پولیس کے زمان پارک میں آپریشن پر تحریک انصاف کے
رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ
حملہ ہوا ہے،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون
ہیں چادر اور چاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئی
ہے، انہیں کسی عدالت کسی قانون کی پرواہ نہیں ہے