Mar 18, 2023 07:02 pm
views : 404
Location : Different Places
Islamabad has been turned into a war zone, it seems that the beloved terrorist, Asad Umar, is coming
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
آئی ) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا،
لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں،جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں
ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، فواد چودھری نے کہاہے کہ چیف جسٹس اسلام
آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں جنرل سیکرٹری تحریک انصاف
اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے
راستے بند کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان
کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے
والے ہیں دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے
کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام
آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام
پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، عدالتیں خاموش نہ رہیں، وکلاء اس ظلم کے مقابلے
کے لیے نکلیں دوسری جانب اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر
دی گئی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی
گاڑیوں کو راستہ دیں خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں، عوام سے گزارش
ہے کہ پرامن رہیں اورپولیس سے تعاون کریں پولیس نے مزید کہا ہے کہ جن
افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گزارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام
پر کھڑی کریں نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے