زمان پارک میں پولیس کی
گاڑیاں اور سرکاری سامان جلانےکی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے
کہ تمام گاڑیوں کا1کروڑ 10لاکھ 90ہزار روپےکا نقصان ہوا، لاہور پولیس نے
رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے
زمان
پارک میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں کے درمیان
جھڑپوں میں پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں پولیس کی گاڑیاں اور سرکاری سامان
جلانے کی رپورٹ سامنے آگئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے 3
واٹرکیننز اور پولیس کی 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، ایک بس کوجزوی نقصان
پہنچایا گیا، واٹر ٹینکرکو مکمل طور پر جلا دیا گیا، 3 واٹر کیننز کا ساڑھے
58 لاکھ روپےکا نقصان ہوا، 42لاکھ 50 ہزار مالیت کا واٹرٹینکر مکمل طور
پر جلادیا گیارپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تمام گاڑیوں کا1کروڑ 10لاکھ 90ہزار
روپےکا نقصان ہوا، ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں جلادی گئیں،
ایک 125سی سی، 2 ڈھائی سوسی سی بائیکس جلادی گئیں، موٹر سائیکلوں کی
مالیت23 لاکھ روپے تھی، وائرلیس سیٹس اور کمیونیکیشن سسٹم کو 35 لاکھ کا
نقصان پہنچایا گیا، کیمرے،کمپیوٹر سسٹم اور چھتریوں کی مد میں 11 لاکھ کا
نقصان پہنچایا گیارپورٹ کے مطابق پیٹرول بم کی وجہ سے لگنے والی آگ سے
روزنامچےکا 3 سال کا ریکارڈ جل گیا، ٹکٹنگ کارجسٹر، ٹریفک قوانین کی خلاف
ورزی پر شہریوں سے لیےگئے شناختی کارڈزبھی جل گئے، رجسٹریشن بکس اور لائسنس
بھی نذر آتش ہوگئے، جولائی 2020 سے دسمبر 2022 تک تمام چالان بکس بھی جل
گئیں رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 50 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی
بھی کیا گیا ہےلاہور پولیس نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے