Mar 18, 2023 08:08 pm
views : 392
Location : Islamabad High Court
Islamabad - Imran Khan went back from the judicial complex after appearing in the court in the Tosha Khana case
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور، پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج، کئی زخمی
عمران
خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی بڑی تعداد
میں وہاں پہنچ گئے اور کارکنوں نے بھی احاطہ عدالت میں جانے کی کوشش کی،
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے ہٹانے کے لیے لاٹھی چارج کیا
گیا۔
شبلی فراز اور فرخ حبیب بھی پولیس کی لاٹھی چارج کی زد میں آئے،
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا
اور پھر کچھ دیر بعد انہیں عدالت کے کہنے پر رہا کر دیا گیا۔
عمران خان
کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے
کہا گیا کہ بتائیں ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے، عمران خان کو گاڑی میں
ہی عدالتی حاضری لگانے کی اجازت دی جائے، جس پر سیشن جج ظفر اقبال نے
عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران
خان سے گاڑی میں ہی عدالتی حاضری کے دستخط لے لیے جائیں۔
کارکنوں کی
جانب سے جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نہ جانے پر عمران خان گاڑی میں ہی عدالتی
حاضری لگا کر واپس چلے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے عدالت کے
باہر لگے بیرئیر توڑ دیے اور ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
قبل ازیں
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال رکھا تھا
اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو بھی ہٹا
دیا تھا۔
اسلام آباد آنے والے راستے پرکنٹینر لگا دیےگئے، پولیس کاکہنا
تھا کہ عمران خان اور سکیورٹی عملےکی گاڑیوں کے علاوہ کسی کو داخل نہیں
ہونے دیا جائےگا، پولیس ٹیم کے پاس آنسو گیس کے 300 شیل موجود ہیں۔
اسلام
آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلےکو روک دیا، پولیس حکام کا
کہنا تھا کہ صرف عمران خان کی گاڑی ٹول پلازہ سے آگے جائےگی، بعد ازاں
عمران خان کی گاڑی کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی