Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 21, 2023 12:52 pm views : 455

Location : Different places

Islamabad- Islamabad police arrest Imran's nephew Hassaan, 200 others for arson, mayhem
  • Urdu

تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج،مقدمہ میں غلام سروراور علی امین گنڈاپور شامل، زمان پارک   ہنگامہ آرائی کیس ، پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پولیس نے تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیاپولیس نے تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا مقدمہ پی ٹی آئی کے 2 سابق وفاقی وزرا غلام سرور خان، علی امین گنڈا پور  کے علاوہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی سمیت 12 نامزد رہنماؤں اور 200 نامعلوم کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے بھی شروع کردیے گئے ہیں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور سے اسلام آباد آمد  اور  جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر استقبال کے دوران موٹر وے ایم ٹوپلازہ روڈ بلاک کرکے دفعہ 144 کی خلاف  ورزی کے علاوہ  کارِسرکار میں مداخلت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کے الزامات میں تھانہ نصیر آباد راولپنڈی میں درج کیا گیا ہےدرج مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے لیے آمد کے موقع پر جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ  تھی۔ سابق وفاقی وزرا غلام سرور خان ، علی امین گنڈاپور، سابق ڈپٹی اسپیئکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم ، سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان، راجا بشارت و  دیگر رہنماؤں عارف عباسی، عمر تنویر بٹ،سمابیہ طاہر،عمار صدیق خان، چوہدری افضل پڑیال ، چوہدری کوثر جاوید، فرخ سیال وغیرہ کی قیادت میں  پی ٹی آئی کے  ڈیڑھ سے 200 کارکن جو ڈنڈوں وغیرہ سے لیس تھے عمران خان کے استقبال کے لیے موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ پر جمع ہوئے ،  روڈ بلاک کرکے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔ جنہیں پابندی سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا مگر انہوں نے توجہ نہیں دی۔  لہذا تمام عناصر کے خلاف، دفعہ 188 ،341 ،148،149 186 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہےمعلوم ہوا ہے کہ مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے نامزد رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کے  لیے چھاپے بھی شروع کردیے ہیں جب کہ کارکنوں کی شناخت کے لیے موقع پر بننے والی ویڈیوز سے بھی مدد لی جارہی ہےجبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر عدالت نے ملزمان کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت، پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ، پیٹرول بم اور ڈنڈے سوٹے برآمد کیے گیے لہٰذا عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دےوکیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمے میں شامل دفعات دیکھیں اور یہ ثابت ہی نہیں ہوتا جبکہ کسی بھی مضروب کا میڈیکل موجود نہیں ہے۔ میرا ملزم دل کا مریض ہے اور کارڈیالوجی میں چیک اَپ کے لیے گیا تھا، میرے ملزم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے اور ایف آئی آر میں درج مقدمے کے ملزمان کو ڈسچارج کیا جائے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی


Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved