Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 23, 2023 01:33 pm views : 375

Location : Different Places

Quetta- Banned outfit's Mahil Baloch arrested with suicide jacket
  • Urdu

ماہل بلوچ کو نند اور نندوئی نے اکسایا: ترجمان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے ، کالعدم تنظیمیں ہماری خواتین اور بچوں کو ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہی ہیں

 ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشت گردی کا اعتراف کر رہی ہے جبکہ ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسف زئی نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سے ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تھا، جس کی نند اور نندوئی نے اسے اکسایا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ماہل بلوچ کی نند اور نندوئی یوسف بلوچ اس وقت ایران میں ہیں،جنہوں نے ماہل بلوچ کو اس جانب راغب کیا۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ جو خودکش جیکٹ ماہل سے برآمد ہوئی وہ کسی اور کو دینی تھی، ماہل بلوچ کے حوالے تمام ثبوت موجود ہے اور ماہل بلوچ کا شوہر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر تھا۔
ان کا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،یہ خاتون کالعدم تنظیم کی سہولت کار ہے، دورانِ تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتی ہے۔
بابر یوسف زئی نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیمیں ہماری خواتین اور بچوں کو ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہی ہیں ، یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے، کالعدم تنظیم ہماری روایات کو روند رہی ہے، ماہل بلوچ کا شوہر بیبرک ایک تنظیم کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ماہل بلوچ کا نندوئی یوسف بلوچ کالعدم تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا قریبی عزیز ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کی ماؤں، بہنوں اور بچوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خودکو استعمال نہ ہونے دیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ماہل بلوچ کا ویڈیو بیان بھی چلایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون دہشت گرد ماہل بلوچ کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خودکش حملہ آور خاتون کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جو بے نقاب ہوگیا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved