Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 25, 2023 04:25 pm views : 371

Location : ECP

Lahore- ECP has taken an unconstitutional step by delaying the elections, says Imran Khan
  • Urdu

الیکشن کمیشن نے  پنجاب اسمبلی کے  30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں گے ، الیکشن کمیشن آئین سے کھلے انحراف کا مرتکب ہوا ہے

الیکشن کمیشن نے  پنجاب اسمبلی کے  30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر رد عمل سامنے آ گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہر کسی کو اِس امید کے ساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کر لیاجاتا ہے تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں گے، جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے، ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سے فرار کے ذریعے خوف و دہشت کا راج قائم کرنے کی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا ، اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمیشن آئین سے کھلے انحراف کا مرتکب ہوا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا ہے جبکہ ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا گیا ہے اور اب صوبے میں انتخابات کے لیے پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری سے پہلے اور دیگر میں مردم شماری کے بعد انتخابات ہوں، یہ نہیں ہو سکتا۔ ایک شخص کی مرضی پہ آئین نہیں چل سکتا ۔ وہ جب چاہے آئین توڑ دے ،جب چاہے اسمبلی توڑ دے، یہ نہیں چلے گا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved