Apr 04, 2023 12:21 pm
views : 378
Location : Different places
Islamabad- Senate adopts unanimous resolution to chalk out roadmap against Riba
سینیٹ نے سود کے خاتمے سے
متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ، قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر
مشتاق احمد نے پیش کی ، وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت سود
کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے
سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
سینیٹ میں رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش ہوئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔
وزیر
مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے
کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔
سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
یاد
رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک
اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے
اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر مشتاق نے توشہ خانہ کی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام کا ترمیمی بل پیش سینیٹ میں پیش کردیا۔
علاوہ
ازیں اجلاس کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے اردو کو بطور قومی زبان قرار
دیے جانے کے حوالے سے ایک تحریک ایوان میں پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ بابر
اعظم کرکٹ کی دنیا کا ایک برانڈ ہے۔ شعیب اختر کہتے ہیں بابر اعظم انگلش
نہیں بول سکتا اس لیے وہ اسٹار نہیں بن سکا۔ پاکستان کے آئین کے مطابق
اُردو کو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا
کہ سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ اردو کو
سرکاری زبان قرار دیا جائے۔ تمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے۔ عدلیہ
خود اپنے فیصلے اردو میں صادر کرے۔