Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 05, 2023 04:32 pm views : 373

Location : Different places

Islamabad- Pakistan urges India to curb rising tide of Islamophobic, hateful acts against Muslims
  • Urdu

بھارت میں ہزاروں اسلامی کتب اور قرآن پاک نذرِ آتش کیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجداقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں سےدنیابھرمیں مسلمانوں کوتکلیف پہنچی ، اسرائیل کےحوالے سےپاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

 پاکستان نے مسجد اقصی میں اسرائیلی حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجداقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں سےدنیابھرمیں مسلمانوں کوتکلیف پہنچی ہے ، قابض اسرائیلی فوج نے ماہ رمضان میں تقدس کو پامال کرتے ہوئے علی الصبح مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا تھا ، اسرائیلی فوجی دندناتے ہوئے مسجد کے اندر داخل ہوئے اور عبادت میں مصروف لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حماس نے فلسطینی عوام کو فوری مسجد اقصیٰ پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ سعودی عرب، مصر اور اردن کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں مسجد اقصی میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجداقصی میں اسرائیلی کارروائیوں سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات نہیں، اسرائیل کےحوالے سےپاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا۔
پاک ایران سرحد پرہونے والے فائرنگ کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
 ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا، بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم پر او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان سفارتی محاذ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے بھارتی رہنما اپنے ملک کے سماجی ڈھانچے کو نظر انداز کر دیتے ہیں، بھارتی سماج ہندوتوا کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت بارے ہرزہ سرائی ان کی بے بسی کا ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔
پاک ایران سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں۔



Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved