Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 05, 2023 04:34 pm views : 364

Location : Different Places

Karachi- Karachi Police Chief should be changed to control street crime
  • Urdu

ابتک کے حالات دیکھ کر کراچی پولیس چیف کو تبدیل ہو جانا چاہیے ، گورنر سندھ کا کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور ، کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 75 سال میں کام کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہوئے کوئی نظر نہیں آیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔
کراچی میں گورنر سندھ سحری کرنے سمن آباد فوڈ سٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے سحری عوام کے ساتھ کی اور لوگوں میں گھل مل گئے ، لوگوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا لوگ پورے کراچی میں اب مجھے دعوت دیتے ہیں، گھر میں بیٹھ کر مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا ، لوگ ووٹ لے کر اقتدار تو لے لیتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا سب کو پتہ ہے لیکن عمل کرنے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے، 75 سال میں کام کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہوئے کوئی نظر نہیں آیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر کے کاروبار پر خاص توجہ دینا ہے ، گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں پر جو آدمی بھی کرسی پر آکر بیٹھتا ہے کہتا ہے کہ کام نہیں کرنا، شہر اور صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے اسے کنٹرول کرائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اب صرف افطار اور سحری کے لیے نہیں بلکہ پورا سال گورنر ہائوس عوام کے لیے کھلا ہو گا، کل سے ہماری ساتھ سحری کے پیکٹ بھی ہو ںگے، ہم مستحق افراد میں گھروں میں سحری بھی بانٹیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ سحر و افطار میں بند کی جائے، ایم ڈی سوئی گیس سے میری بات چیت ہوچکی ہے، ایک دن بعد ملاقات میں حتمی اقدامات کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ 34 قتل کے بعد ایس ایچ او نہیں بلکہ پولیس چیف بدل جانا چاہیے، صوبے کا آئی جی یہ کہے کہ 5000 اہلکاروں کی کمی ہے، سکیورٹی کیمرہ نہیں ہیں تو میں بھی خاموش ہوجاتا ہوں، یہ حکومت کے کام ہیں۔
سحری کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری ناظم آباد پاپوش نگر میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے خود بھی بیٹنگ کرتے ہوئے شاٹس لگائے۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved