Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 07, 2023 07:54 pm views : 368

Location : Different places

Rawalpindi- Baloch National Army's founder apprehended in 'high profile operation': ISPR
  • Urdu

ہائی پروفائل آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  گلزار امام عرف شمبے کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں ، گلزار امام کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے

انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک ہائی پروفائل اور کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کرلیا، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ گلزار امام عرف شمبے کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق   شمبے عسکریت پسند ہونے کے ساتھ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما بھی رہا ہے، جو بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے بعد وجود میں آئی تھی۔
کالعدم تنظیم بلوچستان نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر حملوں سمیت پاکستان میں درجنوں پرتشدد دہشت گرد حملوں کی ذمے دار ہے۔  گلزار امام 2018ء تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کے نائب کے طور پر بھی رہے۔
گلزار امام ’’بلوچ راجی آجوئی سانگر‘‘ (BRAS) کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا اور اس کا آپریشنل سربراہ رہا جب کہ گلزار امام عرف شمبے کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ بھی اس کے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔  گلزار امام شمبے کی گرفتاری بی این اے کے ساتھ ساتھ دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بھی ایک سنگین دھچکا ہے،  جو بلوچستان میں بڑی محنت قر قربانی کے بعد حاصل کیے گئے امن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عسکریت پسند کی گرفتاری سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی صلاحیت اور گمنام ہیروز کی عظیم قربانیوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیاں اور عزم ظاہر ہوتا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلزار امام کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved