Apr 10, 2023 07:32 pm
views : 392
Location : Different Places
Lahore- Wazirabad attack: Imran Khan demands inquiry into death of complainant cop
عمران خان کا قاتلانہ حملے
کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ ، عمران خان کا کہنا تھا
کہ منی لانڈرنگ مقدمے کے اہم گواہان کی موت کو یاد کرنا بھی اہم ہے ،
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان نے کہا کہ دل کے دورکے نتیجے میں ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چئیرمین
پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد
نے نے وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا۔ وہ قتل کے اس
منصوبے جس کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر
کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے ایک اہم گواہ تھے۔
عمران خان کا مزید کہنا
تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جن
پراسرار حالات میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان ،مقصود چپراسی
اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر اہم گواہان کی اموات
ہوئیں ان کو یاد کرنا بھی اہم ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سازش امریکا سے نہیں یہیں سے شروع ہوئی اور پی ڈی ایم کے تمام لوگ شامل تھے۔
ویڈیو
پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آخری سال معیشت اوپر گئی،
پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جس نے کورونا کا بہتر مقابلہ کیا، موجودہ
حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔