Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 10, 2023 07:35 pm views : 445

Location : Katcha area

Karachi- Grand operation launched against Katcha area dacoit gangs
  • Urdu

پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، آئی جی سندھ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے موقع پر سکھر پہنچ گئے ، رحیم یار خان کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 11 ہزار اہلکار موجود

پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے موقع پر سکھر پہنچ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کشمور، شکاپور اور گھوٹکی کے کچے کا دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی کرنے والے پولیس اہل کاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے ، ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ ڈاکو دریائے سندھ کے جزیرہ نما علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ نے آج ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق اجلاس طلب کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے آئی جی کی قیادت میں جانے والی پولیس پارٹی پر گزشتہ روز حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک اہل کار زخمی ہوا تھا ، گزشتہ روز آپریشن میں ڈاکوؤں سے پولیس چوکیاں خالی کرالی گئی تھیں۔
دوسری جانب کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچنے والے آئی جی پنجاب عثمان انور اور ڈی پی او رحیم یار خان پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقےمیں پولیس چوکیاں مکمل بحال کر دی گئی ہیں جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved