Apr 12, 2023 07:20 pm
views : 386
Location : Different places
Karachi- Inflation also removed artificial jewelry from the reach of the people
مہنگائی نے مصنوعی زیورات
بھی عوام کی پہنچ دے دور کردیے ، خواتین کی بناؤ سنگھار کی خواہش بھی
مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی
ہوئی قیمت کے سبب خام مال مہنگا ہوا ہے
عید
کی آمد آمد ہے اور مہنگائی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،
مہنگائی میں اصلی زیورات تو دور مصنوعی زیورات کی خریداری بھی عوام کیلئے
خواب بن گئی۔
عید پر سجنا سنورنا تو ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ خواہش بھی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے۔
ڈالر
اور سونے کی بڑھتی قیمتوں کے سبب خواتین مصنوعی زیورات کی طرف رخ کررہی
ہیں ،اس سال مصنوعی زیورات میں صرف چند ہی ورائٹی نظرآرہی ہے،امپورٹ
اورایکسپورٹ متاثر ہونے کے سبب بازاروں میں نئے ڈیزائنز کے زیورات ملنا
دشوار ہوگئے ہیں۔
مارکیٹ میں جھومر، انگوٹھیاں ، ہار اور چوڑیوں کی
قیمتیں دگنی ہو گئیں ، خواتین جیولری پسند تو کرتی ہیں لیکن قیمتیں سن کر
بے بسی کی تصویر بن جاتی ہیں۔
دکاندار کہتے ہیں مہنگائی سے کاروبار بری
طرح متاثر ہو رہا ہے ، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے سبب خام مال مہنگا ہوا
ہے ہول سیل میں اشیاء کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں۔ لوگ آتے ہیں مگر قیمتیں
سن کر واپس چلے جاتے ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ حکومت مہنگائی پر قابو پائے تاکہ ہم بھی عید کی تیاری کر سکیں۔
اس موقع پر ایک دکاندار کا کہنا تھا
ایک اور دکاندار کا کہنا تھا
ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ
ایک شہری کا کہنا تھا کہ