Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 04, 2023 08:14 pm views : 376

Location : india

Islamabad - Foreign Minister Bilawal Bhutto arrived in India
  • Urdu

وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت پہنچ گئے ، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے ، ایس سی او کی رکنیت پاکستان کے لیے اہم ہے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے ، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے۔
بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے میں بھارتی شہر گووا کے لیے روانہ ہوئے ، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ کراچی سے براہ راست گووا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 2 روز تک بھارت میں قیام کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستانی وفد کی نمایندگی کر رہا ہوں، میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی ممبر شپ کو کتنا سیریس لیتا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میں اس تنظیم میں شامل ممالک کے ساتھ باہمی روابط کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہوگا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں  چین ،پاکستان، بھارت، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو نے بھارت روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے بھارتی شہر گووا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت پر مشاورت کی اور انہیں اعتماد میں لیا تھا۔
پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved