Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 08, 2023 08:21 pm views : 369

Location : Domestic place

Karachi- PPP wins 7, JI bags 4 Karachi LG seats as unofficial results pouring in
  • Urdu

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ، حافظ نعیم کا پی پی پر کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ، امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے

سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی 7 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا دن ہمارے کارکنان کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر تشدد کیا گیا، پولنگ ایجنٹ کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں، اس کے باوجود ہمارے کارکنان نے جم کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی یوسی 13 اور 4 میں بدترین صورتحال رہی، نتائج کو تبدیل کیا گیا، ہمارے متعدد کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا، پیپلز پارٹی نے پولیس کے ذریعے سے یہ کام کروائے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فارم 11 کے مطابق ہم نے یوسی 4 جیت لی ہے لیکن نتائج جاری کرنے میں تاخیر کی گئی، ہم بار بار الیکشن کمیشن سے رابطہ کرتے رہے، جاری نتائج فارم 11 کے مطابق نہیں ہے، پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے، یوسی 13 میں جو دھاندلی ہوئی ہے اسے بے نقاب کریں گے۔
دوسری جانب  کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل ہوا، پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434 امیدوار میدان میں اترے، کراچی ڈویژن کی 11 یو سی، چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن نتائج کے خلاف سینٹرل کیمپ آفس کے باہر احتجاج کیا گیا اور اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جعل سازی کر کے تاریخ دہرا رہی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پولنگ کے دوران ہی دھاندلی کے الزامات شروع کر دیئے گئے، یہ جہاں جیت جاتے ہیں وہاں سب ٹھیک اور جہاں ہارنے لگتے ہیں وہاں شور مچا دیتے ہیں۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved