May 09, 2023 09:57 pm
views : 419
Location : Islamabad High Court
Islamabad- Arrest of Imran Khan Sparks Protests Across Pakistan
عمران خان کی گرفتاری
نامنظور ، تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ، پی ٹی
آئی قیادت کی عوام سے گھروں سے نکلنے کی اپیل، عمران خان کی گرفتاری کو
عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا
تحریک
انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج
کی کال دے دی جس پر کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں ںے سڑکیں بند کردیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کا گرفتاری سے قبل ریکارڈ کروایا گیا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا ہے۔
عمران
خان کا اپنے اس ویڈیو پیغام کے آغاز میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا
ہے کہ جب تک جب تک میرے یہ الفاظ آپ تک پہنچیں گے مجھے ناجائز کیس میں بند
کردیا جائے گا۔
اپنے اس ویڈیو پیغام میں عمران خان عوام کو اپنی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
تحریک
انصاف کراچی کی قیادت نے کارکنوں کو طلب کیا جس پر کارکنان اور رہنما
انصاف ہاؤس پہنچے۔ کارکنوں ںے شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بند کردی جس کے
سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، کارکنوں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی
ہوئی۔
لاہور میں ڈنڈا بردار کارکنوں نے کینال روڈ کو دونوں اطراف سے
بند کر دیا، زمان پارک کا کنٹرول بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سنبھال لیا ہے،
ٹھنڈی سڑک اور جیل روڈ کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مال روڈ
پر بھی پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
احاطہ عدالت میں گرفتاری کے
خلاف لاہور جی پی او چوک پر وکلا کی طرف سے احتجاج شروع ہوگیا۔ وکلا نے
ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری
جانب القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیے گئے سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی
معائنے کے لیے پولی کلینک اسلام آباد میں سات رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے
دیا گیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے پول کلینک اسپتال سے رابطہ کرکے اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔
یہ
سات رکنی میڈیکل بورڈ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ میں تشکیل دیا گیا ہے جس میں
شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب، جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ماہرین بھی
شامل ہیں جب کہ سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد کو بھی شامل کیا
گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب
اورپراسیکیوٹرجنرل نیب کو طلب کرلیا اور کہا آنکھیں بند کرکے غیرقانونی
عمل پرخاموش نہیں رہوں گا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ
عدالت کےساتھ مذاق بندکیاجائے، آئی جی پولیس روسٹرم پرآجائیں،آئی جی
اسلام آباد نے بتایا کہ نیب نےعمران خان کوگرفتارکیاوارنٹ میرےپاس
موجودہیں۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے تو رینجرز
وزارت داخلہ کے انڈر ہے، وفاق اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں سکتا، آنکھیں
بند کرکے غیرقانونی عمل پرخاموش نہیں رہوں گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج جوعمل ہواقابل معافی نہیں ،میں اسکی تہہ تک جاؤں گا۔
واضح
رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر
ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا، عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ
کے احاطے سے گرفتار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو مقدمات میں
ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود تھے تاہم ابھی کمرہ
عدالت تک نہیں پہنچے تھے، سابق وزیراعظم بائیو میٹرک کیلئے جیسے ہی اپنی
وہیل چیئر سے اترے تو انہیں رینجرز نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق
قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں
گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔