May 12, 2023 09:58 pm
views : 419
Location : Domestic Place
Islamabad - The decision regarding the arrest of Imran Khan, the prime minister's criticism of the judiciary
عمران خان کی گرفتاری
سے متعلق فیصلہ، وزیراعظم کی عدلیہ پر کڑی تنقید ، وزیر اعظم کا کہنا تھا
کہ عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے ، تحریک انصاف نے کس کے
کہنے پر پُر تشدد کارروائیاں کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کوبچانے کیلئے
عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے، کبھی ایسا ہواایک ملزم عدالت میں آئے اور جج
کہے آپ سے مل کر اچھا لگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 9مئی کو ہونے والے واقعات کی کابینہ اراکین کی
جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس
میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت
نہیں دی جائے گی۔
شہباز شریف نے بتایا کہ 60ارب کی کرپشن کامعاملہ
ہے،ماضی میں اسی جگہ کابینہ میں بند لفافہ لایا گیا، ایک لفافہ اس میں
نجانے کیا کاغذات تھے ، وہ کیا معاملہ تھا جو کابینہ منظور کرلیا کیا کسی
نے سوموٹو لیا یا ایکشن لیا۔
کابینہ اراکین نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ تحریک انصاف نے کس کے کہنے پر پُر تشدد کارروائیاں کیں، فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
وزیر
اعظم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ورثے میں ملنے والے حالات
پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے , کابینہ اراکین نے کہا کہ پی ٹی آئی
نے ریاست پرحملہ کیا جو ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب،
مہنگائی اور کساد بازاری کے طوفان نے مشکلات سے دو چار کیا، عمران خان اور
ان کے حواری مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں، عدلیہ عمران نیازی کوتحفظ دینےکےلیے
آہنی دیواربن گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جھوٹے کاغذ لہرا کر عوام کو
تقسیم کیا گیا، قومی سلامتی میٹنگ میں ثابت ہوا کوئی بیرونی سازش نہیں،
امریکا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے عمران خان کے خلاف غبن کے کیسز بنائے ہیں۔
انہوں
نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا، محترمہ کی شہادت پر
بھرپور احتجاج ہوا مگر کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا، محترمہ
بےنظیرکی شہادت کے بعد آصف زرداری نےپاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
شہباز
شریف نے کہا کہ 16 دسمبر 1971 کےبعد 9 مئی 2023 پاکستان کےلیےالمناک دن
تھا، عمران خان کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، عمران نیازی کومالم
جبہ میں کلین چٹ دی گئی، عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے۔