Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 12, 2023 10:02 pm views : 414

Location : Domestic Place

Islamabad - Police crackdown on Pakistan Tehreek-e-Insaf activists across the country
  • Urdu

ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ،  کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کا  ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ ، سرینگر ہائی وے سے پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا

 ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے پارٹی کے تنظیمی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو بھی اٹھانا شروع کردیا۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ریڈیو پاکستان کی جلائی جانے والی عمارت کی بحالی کا کام جاری ہے، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے عمارت کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے ریڈیو پاکستان پشاور کی سوختہ عمارت کا دورہ کیا، کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے شرپسندی کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کور کمانڈر نے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔
دوسری جانب سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 متعدد قوائد کے ساتھ نافذ ہے اسی دوران جب سابق وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کا وقت قریب آیا تو کارکنان کی بڑی تعداد سرینگر ہائی وے  پہنچ گئی۔
اس دوران سرینگر ہائی وے کے دونوں اطراف ٹریفک روک دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی اس جگہ موجود تھی، پولیس نے کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی  پکڑ دھکڑ شروع کردی ان پر ڈنڈے برساتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر ہائی وے سے اب تک پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی عام شہری کو بھی کارکنان سمجھ کے پولیس نے گرفتار  کرلیا۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ جن لوگوں نے بسیں جلائی ہیں ان ہی سے پیسے وصول  کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بسیں لانا بہت مشکل ہوتا ہے، پی ٹی آئی لیڈروں سے جلی ہوئی بسوں کا پیسہ بھرواؤں گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، حالات کی خرابی کے باعث کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved