Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 15, 2023 08:30 pm views : 432

Location : Lahore High Court

Lahore- LHC fixes Imran Khan’s plea for tomorrow; grants bail to Bushra Bibi
  • Urdu

القادر ٹرسٹ کیس؛ بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور ، بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگرکو فریق بنایا گیا ہے ، عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سےبڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار ہے

لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، بشریٰ بی بی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حفاظتی ضمانت حاصل کی۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں اور نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔
درخواست میں عدالت  سے استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے اس لیے القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تقریباً 7 ہزار قائدین، کارکن اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا، یہ یہ تحقیق تک نہیں کی گئی کہ سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کرنےمیں کون ملوث تھا۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سب سےبڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔
واضح رہے کہ  القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ٹیم عمران خان کو 9 مئی کو گرفتار کر چکی ہے اور ابھی وہ دو ہفتوں کیلئے ضمانت پر ہیں۔

Recent News

Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved