Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 15, 2023 08:32 pm views : 408

Location : Quetta

Quetta- Our women children have bravely faced terrorism and crushed it, Home Minister Balochistan Mir Ziaullah Longo
  • Urdu

ہماری خواتین بچوں نے دہشت گردی کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے اسے کچلا ہے ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا  قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس کا دورہ ، ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دی جائے گی

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس کا دورہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے مسلم باغ میں موجود امان وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے بلوچستان کو نشانہ بنایا ہے بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق ہماری خواتین بچوں نے دہشت گردی کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے اسے کچلا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امن کے دشمن اور ان کے بزدلانہ عزائم ہمارے مضبوط ارادوں و عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز کےنوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر کو سراہا اور کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتا ہوں اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور و کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارے فورسز نے جان کی پرواہ کیے بغیر جس طرح صورتحال کو کنٹرول کیا وہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعہ سے متعلق حقائق اور اس سلسلے میں سہولت کاروں کا تعاقب جاری ہے حملے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور باہمی اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ حملہ کو پسپا کرنے والے سیکورٹی فورسز کےنوجوان و بہادر مقامی لوگوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر ،کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر نے موجودہ صورتحال بارے جبکہ کرنل محسن اور لیفٹننٹ کرنل وقاص کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Recent News

Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved