Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 28, 2023 07:56 pm views : 388

Location : Domestic place

Karachi- Ship loaded with Russian oil anchored at Karachi port
  • Urdu

روسی خام تیل سے لدا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ، روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3پر برتھنگ کر دی گئی ہے ، جہاز سے

روسی خام تیل سے لدا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
روسی خام تیل سے لدا بحری جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ آگیا ہے اور جہاز بندرگاہ کے ساتھ لنگر انداز ہوچکا ہے۔
اس سے قبل 11 جون کو پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا اور سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3پر برتھنگ کر دی گئی ہے ا ور اس سے خام تیل کی ترسیل آئندہ شروع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوجائےگی تو قیمتوں میں فرق آئےگا۔
جیو نیوز کے پروگرام 'جیو پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا، ہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے تو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا۔
رعایتی روسی خام تیل کی خریداری کی مارکیٹ کی رپورٹوں کے باعث صارفین 15 جون کو قیمتوں کے پندرہ روزہ جائزے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے تھے لیکن حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

Recent News

Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved