Jun 28, 2023 07:57 pm
views : 380
Location : Domestic Place
Karachi- prices of ornaments to beautify the sacrificial animals also increased
قربانی کے جانوروں کو
خوبصورت بنانے کیلئے سجاوٹی سامان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، بکروں،
بیلوں اوراونٹوں کےآرائشی سامان کی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ، خریداروں کا
کہنا ہے کہ جانور لیا ہے تو اس کی خوبصورتی بھی ضروری ہے
قربانی کے جانوروں کو خوبصورت بنانے کیلئے سجاوٹی سامان کے اسٹالز بھی مختلف علاقوں میں لگنا شروع ہوگئے ہیں۔
اس
کے علاوہ بکروں، بیلوں اوراونٹوں کےآرائشی سامان کی دکانیں بھی سج گئی
ہیں۔ منچلے نوجوان اپنے پسندیدہ جانور کے لیے خوبصورت مہرے، گلے کے ہار،
رنگین دوپٹے، تاج اور پائل خریدرہے ہیں تاکہ قربانی کے جانور مزید خوبصورت
نظر آئیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ جانور لیا ہے تو اس کی خوبصورتی بھی
ضروری ہے۔ اس لیے یہ سب خرید کر انھیں سجانے اور سنوارنے کا بندوبست کر رہے
ہیں۔
آرائشی سامان میں سب سے زیادہ پائل فروخت ہوتی ہے جس کی مخصوص
آواز سے جانور کے آنے کا پتہ چلتا ہے۔ جانوروں کی سجاوٹ میں مختلف شوخ
رنگوں کے مہروں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے
کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے سبب ہر سال سجاوٹی سامان کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
قربانی
کے جانوروں کو منفرد بنانے کے لئے ان پر مہندی لگانے کا بھی رجحان بڑھ رہا
ہے، خصوصاً دنبے، بھیڑ اور بکروں پر منچلوں نوجوانوں کی جانب سے انہیں
مہندی لگا کر خوبصورت بنایا جاتا ہے۔
اس موقع پر ایک شہری عبدالمتین کا کہنا تھا
محمد عرفان کا کہنا تھا کہ
سید زکریا کا کہنا تھا