Jul 05, 2023 08:23 pm
views : 417
Location : Saeedabad Karachi
Karachi- 117th Passing Out Parade held at Shahid Hayat Police Training College Saeedabad Karachi
شاہد حیات پولیس
ٹریننگ کالج سعید آباد کراچی میں 117ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، وزیر اعلیٰ
سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کی ٹریننگ کا معیار انکی شاندار پریڈ سے
عیاں ہے
کراچی
میں پولیس پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا
کہ سندھ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس میں پولیس کے
2400 سے زائد اہلکار شہید ہوئے۔
شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد
کراچی میں 117ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لئے رینجرز اور پاک افواج کے جوانوں نے بھی قربانی دی، جس کی وجہ سے امن وامان قائم ہوا۔
وزیراعلیٰ
کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کے دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، البتہ
سندھ میں منشیات کی پیداوار نہیں ہوتی، یہاں باہر سے آتی ہے، منشیات کی روک
تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، یقین ہے سندھ پولیس اس میں کردار
ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سعیدآباد پولیس ٹریننگ سے تربیت
یافتہ سندھ پولیس کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پولیس ٹریننگ
سعیدآباد سے 778 جوان پاس آؤٹ ہونے سے خوشی ہوئی، پولیس جوانوں کی ٹریننگ
کا معیار انکی شاندار پریڈ سے عیاں ہے، سعید آباد ٹریننگ سینٹر پولیس
افسران کو جدید پولیسنگ کی اہمیت میں بہترین تربیت فراہم کر رہا ہے، موجودہ
دور میں سنگین چیلنجز پولیس کو در پیش ہیں، روز بروز بڑھتی دہشت گردی اس
وقت قوم کیلئے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے، سندھ پولیس پامردی سے اس چیلنج سے
نبر دآزما ہے، سندھ پولیس نے اپنے حوصلوں کو پست نہیں ہونے دیا ، سندھ
پولیس کے جوان ملک دشمن عناصر کابہادری سےمقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار
ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دشمن کو دھول چٹانے اور نیست و نابود
کردینے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا، سندھ پولیس
قومی سطح پر دہشت گردی کے مسئلے سے موثر انداز سے نمٹ رہی ہے، محکمہ پولیس
سندھ اپنی ذمہ داریاں جس احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے اسکی ہر سمت سے
پذیرائی دیکھنے میں آرہی ہے، میری دعائیں آج کے پاس آؤٹ شدہ جوانوں
کےساتھ ہیں ، امید ہے کہ پاس آؤٹ جوانان نئے عزم اور جوش کے ساتھ اپنے
فرائض سرانجام دیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاس آؤٹ
جوان حاصل کردہ تربیت کو عوام کی خدمت بجالانے کیلئے استعمال کریں گے،
پرنسپل شاہد حیات پی ٹی سی سعید آباد اور ان کے عملے کواس شاندار پاسنگ
آؤٹ پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں