Jul 05, 2023 08:24 pm
views : 406
Location : Domestic Place
Lahore- Record-high rainfall claims six lives as Lahore sees severe urban flooding
لاہور میں 5 گھنٹوں میں 180
ملی میٹر بارش ، بارش کے پانی سے نمٹنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی، بارش اور درخت گرنے سے تین
افراد جاں بحق
لاہور
میں 5 گھنٹوں میں180 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش لکشمی
چوک کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے ، بارش کے پانی سے نمٹنے کے حکومتی
دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے
بھی زائد بارش ریکارڈ ہوئی، اب تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 188 ملی
میٹر ریکارڈ کی گئی۔
نشتر ٹاؤن، تاج پورہ، قرطبہ چوک، جوہر ٹاؤن اور گلشن راوی سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے۔
گلبرگ،
ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، لبرٹی، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ڈیفنس،
والٹن رود اور ایئر پورٹ روڈ سمیت پورے لاہور میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا
ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ
سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے ، فیصل آباد، جہلم، خوشاب، شکر گڑھ،
ملاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
گلشن
راوی میں 100، قرطبہ چوک میں 94، جوہر ٹاؤن میں 90، لکشمی چوک میں 95، مغل
پورہ میں 88، گلبرگ میں 71، مال روڈ میں 75، تاج پورہ میں 92 اور پانی
والا تالاب میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی، بارش اور درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطاق دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔
سیکریٹری محکمۂ ریلیف نے کہا کہ متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف دیا جائے گا۔